ہم بھی یورینیم افزودہ کرنے کا حق چاہتے ہیں، متحدہ عرب امارات

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء) امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ایڈ روئس نے بتایا کہ یو اے ای کے سفیر برائے واشنگٹن یوسف العتیبہ نے انہیں فون پر کہا کہ ان کا ملک خود کو امریکا کے ساتھ طے کیے جانے والے جوہری معاہدے پر مزید عمل درآمد کا پابند محسوس نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایڈروئس نے بتایا کہ العتیبہ نے کہا کہ امریکا کے دشمن کو یہ حق حاصل ہو گیا ہے اور اب دوست بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ 2009ء میں ان دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کی رو سے امریکا نے یو اے ای کو جوہری توانائی میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور آلات مہیا کرنے کی حامی بھری تھی۔