ترکی فضائیہ کا شامی سرحد کے قریب ’ڈرون‘ مار گرانے کا دعوی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:13

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء)ترکی کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ’نامعلوم طیارے‘ کو مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی اہلکاروں نے کہاہے کہ یہ طیارہ بغیر پائلٹ کا ڈرون تھا تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ شامی حکومتی افواج کے علاوہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف سرگرم اتحاد اور روس تینوں ہی ڈرون استعمال کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :