ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تعمیر روکنے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر، اگر حکم امتناعی ختم نہ کیا گیا تو توانائی بحران میں اضافہ اور قومی خزانے کو نقصان ہو سکتا ہے ،درخواست گزار

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 08:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء )ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تعمیر روکنے کے عبوری حکم پر نظرثانی کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران کے خاتمے کیلئے کول پاور پراجیکٹ ضروری ہے اگر حکم امتناعی ختم نہ کیا گیا تو توانائی بحران میں اضافہ اور قومی خزانے کو نقصان ہو سکتا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم امتناع خارج کیا جائے۔ہائیکورٹ نے ایک شہری کی درخواست پر کول پاور پراجیکٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ منصوبے سے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کاخدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :