چین ،30 ہزار فٹ کی فضائی بلند ی پر بچی کی پیدائش

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:12

یجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء)دنیا بھر میں اسپتال اور گھر کے علا وہ کار، رکشہ، ٹیکسی میں تو بچوں کی پیدائش کی خبریں آتی ہی رہتی تھی لیکن چین میں 30ہزار فٹ کی فضائی بلند ی میں اڑتے جہاز میں بچی کی پیدائش عمل میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

با لی سے لاس اینجلس جا تی اس چینی ائیر لائن کی 19گھنٹے کی فلائٹ میں حاملہ خاتون بھی سوار تھی جن کی اچانک طبیعت خراب ہو نے کے باعث وہاں مو جود ڈاکٹر نے 30ہزار فٹ کی فضائی بلند ی پر پیشہ ورانہ خدمات پیش کر تے ہو ئے اس بچی کو اس دنیا میں لانے میں اہم کر دار اد اکیا۔

فلائٹ میں موجود ڈاکٹر کے ساتھ جہاز کے عملے اورمسافروں نے اپنے اپنے فرائض ادا کیے۔الاسکا میں جہاز کی ایمر جنسی لینڈنگ کے بعد نو مو لود بچی اور ما ں کو اسپتال پہنچا یا گیا جہاں دونوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :