اسرائیلی وزیرِ اعظم یروشلم میں تشدد کم کرنے کیلیے مذاکرات پر زور، اسرا ئیل فلسطین کے سا تھ مذا کرا ت کے لئے تیا ر ہے ، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ اور اردن کے بادشاہ سے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں،نیتن یاہو

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:07

یر وشلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء)اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطین کے صدر محمود عباس پر یروشلم میں جاری حالیہ تشدد کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان مذاکرات کے لیے جو ممکنہ طور پر ’مفید ہو سکتے ہیں‘ تیار ہیں۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یروشلم میں فلسطینیوں کی جانب سے چاقو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت سکیورٹی اقدامات کا دفاع کیا۔

بنیامن نیتن یاہو نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’اب ہم بات کر سکتے ہیں، ہم ملاقات کر سکتے ہیں، مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم فوری طور پر اسرائیل کے خلاف اشتعال اور حملوں کو روکیں گے۔‘اسرائیلی وزیرِاعظم نے مزید کہا ’میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے تیار ہوں تاہم وہ مجھ سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

‘بنیامن نیتن یاہو نے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور اردن کے بادشاہ عبداللہ سے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے پہلے اسرائیلی پولیس نے بدھ کو جبلِ میکابر کے داخلی راستے کو بند کر دیا تھا۔ اس علاقے سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے منگل کو تین اسرائیلیوں کو قتل کیا تھا۔ادھرفلسطین کے صدر محمود عباس نے بدھ کو یروشلم میں تشدد کے بڑھتے ہوئے حالیہ واقعات کے بعد پہلی بار کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات سے ’ مذہبی تصادم کے پھیلنے کا خطرہ ہے جس سے ہر چیز جل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :