احترام محرم، ٹی وی چینلز ، ریڈیو ز اور کیبل آپریٹرز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری، ناچ گانوں سمیت دیگر ”بے ہودہ“ پروگرام نشر کرنے سے باز نہ آنے والوں کی مانیٹرنگ ، سزا و جرمانہ بھی ہوگا،پیمرا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 08:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء)حکومت پاکستان نے پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ احترام محرم کے سلسلے میں قیام امن کی ترغیب والے پروگرام کی تعداد بڑھانے کیلئے ٹی وی چینلز ، ریڈیو ز اور کیبل آپریٹرز سے رابطہ رکھے تاہم ٹی وی چینلز ، ریڈیو ز اور کیبل آپریٹرز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو ز کیساتھ ساتھ کیبل آپریٹرز کو محرم الحرام کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے ناچ گانوں سمیت دیگر بے ہودہ پروگرام نشر کرنے سے باز رہنا چاہئے تاہم پیمرا نے ٹی وی چینلز کو آگاہ کر دیا ہے کہ ناچ گانوں سمیت دیگر ”بے ہودہ“ پروگرام نشر کرنے سے باز نہ آنے والوں کی مانیٹرنگ ، سزا و جرمانہ بھی ہوگا

متعلقہ عنوان :