کراچی ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ،فی تولہ سونا47ہزار روپے کی سطح سے کم ہو کر46ہزار روپے پر آگیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا اور ایک تولہ سونا47ہزار روپے سے سطح سے کم ہو کر46ہزار روپے پر آگیا ۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 5ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1181ڈالر پر آگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،لاہور ،ملتان ،اسلام آباد اورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار150روپے سے کم ہو کر46ہزار900روپے پر آگئی اسی طرح214روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت40ہزار200روپے ہو گئی جبکہ پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 700روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :