سعودی عرب، ترکی شامی اپوزیشن کی مدد کے پابند ہیں: سعودی وزیر خارجہ،دونوں ملک عراق اور شام کی وحدت کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،عادل الجبیر

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:08

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء )سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور ترکی دونوں شامی اپوزیشن کی مدد کے پابند ہیں دونوں ملک عراق اور شام کی وحدت کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب فریدون سینیرلی اوگلو کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترک وزیرخارجہ نے شام میں روسی فوج کی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ ماسکو شام میں فوجی ایکشن کرکے سنگین غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ روس کی شام میں مداخلت سے کوئی اچھائی برآمد نہیں ہو گی۔فریدون اوگلو کا کہنا تھا کہ انقرہ اور ریاض شام اور عراق کی وحدت اور سالمیت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کرد مخالفین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی حدوں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد کا شام میں اب کوئی مستقبل نہیں رہا ہے۔ وہ ملک کے صرف 14 فیصد علاقے پر قابض ہیں شام میں عبوری دور کا بہترین حل جنیوا 1 معاہدے میں مضمر ہے۔

متعلقہ عنوان :