گوجرانوالہ ، سیشن عدالت میں ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر اپنی پہلی بیوی کو بچوں کے ہمراہ دیکھ کر فرار

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 08:57

گوجرانولہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء )گوجرانوالہ کی سیشن عدالت میں ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر اپنی پہلی بیوی کو بچوں کے ہمراہ دیکھ کر فرار ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گوجرنوالہ کی سیشن عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سب انسپکٹر کی پہلی بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ شوہر سے بچوں اورگھرکا خرچہ مانگنے عدالت پہنچ گئی،خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ عدالت کے گیٹ پر پہنچیں توسب انسپکٹر نے ڈیوٹی چھوڑ کربھاگنا شروع کردیا جس پر بیوی نے اس کا کافی دیر تک تعاقب جاری رکھا لیکن پولیس اہلکار پیدل بھاگنے کے بعد گاڑی کی لفٹ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر کی بیوی نے میڈیا کو بتایا کہ میرے شوہر نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور مجھے اور میرے بچوں کو اب خرچہ نہیں دے رہا اور نہ ہی گھر آتا ہے اس لئے گھر کے اخراجات وصول کرنے کے لئے عدالت آئی ہوں،انہوں نے کہا کہ آج یہ بھاگ گیا ہے لیکن میں خرچہ لئے بغیر نہیں چھوڑوں گی اور انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گی۔