عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں دھڑے بندیوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا‘چوہدری سرور ، بلدیاتی انتخابات میں کسان پیکج کو حکمران دھاندلی کیلئے بطور ہتھیار استعمال کر یں گے ،پنجاب کے حکمران پو لیس کو اپنے سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں ،تحر یک انصاف تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں ضرور کا میاب ہوں گے‘ وفود سے گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 08:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء) صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کسان پیکج کو حکمران دھاندلی کیلئے بطور ہتھیار استعمال کر یں گے ‘پنجاب کے حکمران پو لیس کو اپنے سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں ضرور کا میاب ہوں گے ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں کسی قسم کی دھڑے بندیوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف سے زیادہ کسی کو کسانوں سے ہمدردی نہیں ہے اور ہم نے سب سے پہلے کسانوں کے حقوق کیلئے نہ صرف انکے احتجاج میں شر کت کی جبکہ ان کیلئے کنونشز کا بھی انعقاد کیا ہے اور ہمیں آج بھی حکمرانوں کے کسانوں پیکج پر صرف اس لیے اعتراض ہیں کہ حکمران اس پیکج کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان پیکج کیلئے تقر یبا2ارب کی نئے گاڑیاں خریدنا بھی کسانوں اور عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ تحر یک انصاف کا ہر کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور ہم سب ملک کو کر پشن ‘لوٹ مار ‘کر پٹ انتخابی نظام اور مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ہم ضرور کا میاب ہونگے اور ملک میں بہت جلد تبدیلی آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی تمام ثبوت جمع کر رہے ہیں اور قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں محنتی اور ایماندار لوگوں کو ہی ٹکٹ دےئے ہیں جو کا میاب ہو کر ملک اور عوام کی خدمت کر یں گے اور قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے ۔