کرپشن ، دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہی ہے ہمیں اس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا،صدر ممنون حسین،حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جس سے کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا ،نندی پور منصوبے سے متعلق میڈیا اور سیاسی قیادت کے الزامات صرف الزامات کی حد تک ہی ہیں،صدر مملکت کا نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ،کرپشن ،بد عنوانی اور سیاسی مسائل ہیں انکے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ، کرپشن ، دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہی ہے ہمیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ،موجودہ حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے یہی وجہ ہے کہ کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا ،نندی پور منصوبے سے متعلق میڈیا اور سیاسی قیادت کے الزامات صرف الزامات کی حد تک ہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں ایک سو تین واں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل مینجمنٹ کو رس کے قیام کا مقصد عوامی مسائل کے حل میں میں تیزی لانا ہے ،منیجمنٹ کورس میں ترقیاتی منصوبوں کو بھی مد نظر رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ اور معیشت مستحکم ہو رہی ہے ملک کا امن بحال ہو رہا اور چین روس سمیت مشرق وسطٰی کی ریاستوں سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی کا پیغام ہے اس سے نہ صرف پاکستان میں ترقی ہو گی بلکہ خطے کا کونہ کونہ ترقی کرے گا ،پاکستان میں بڑے پیمانے پر انڈسٹریز لگیں گی اور ترقیاتی کام ہوں گئے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور آپریشن ضرب عضب کے موثر نتائج برآمد ہو ررہے ہیں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے ملک کا امن بحال ہو رہا ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کا عمل تیز ہے اور بد عنوان اشخاص کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو رہی ہے ،انہوں نے کرپشن کے خاتمے پر ذور دیت ہوئے کہا کہ ملک کو کرپشن اور بد عنونی دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہمیں اس کے خاتمے کے لیے جہا د کرنا ہو گا اور معاشرے میں موجود بد عنوان اشخاص کو بد عنوانی سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہونگے اگر کوئی زبان سے کہنے سے رائے راست پر نہیں آتا تو ایسے افراد کا سماجی بائیکاٹ کر دیا جائے ، صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن اور بد عنوانی ہے اس کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ،معاشرہ کو ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کا احتساب کرنا چاہیے ۔