تارکین وطن کا بحران ، یورپی یونین اور ترکی میں معاہدہ طے پا گیا،ترکی لاکھوں پناہ گزینوں کو سمندر کے راستے یورپ آمد روکنے میں مدد دے گا ،بلغاریہ کی سرحد پر فائرنگ سے ایک افغان پناہ گزین ہلاک

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:07

برسلز ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء )یورپ میں تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ بلغاریہ کی سرحد پر فائرنگ سے ایک افغان پناہ گزین ہلاک ہو گیا۔برسلز میں اجلاس کے بعد یورپی یونین کے رہنماوں نے نیوزبریفنگ میں بتایا کہ ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ترکی لاکھوں پناہ گزینوں کو سمندر کے راستے یورپ آمد سے روکنے میں مدد اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی بھی کرے گا۔ اس کے بدلے یورپی یونین کے رکن ممالک ترکی کو تین ارب یورو مالی امداد فراہم کریں گے۔ترک شہریوں کے لیے سفری پابندیوں میں بھی نرمی کی جائے گی۔ ادھر بلغاریہ کی پولیس نے سرحد پر فائرنگ کرکے ایک افغان پناہ گزین کو ہلاک کردیا جو ترکی سے بلغاریہ میں داخل ہو نے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :