ڈی جے بٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ہار مان لی، عمران خان کے دھرنوں میں میوزیکل سروس مہیا کرنے پر 1کروڑ 7لاکھ ٹیکس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء) ڈی جے بٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ہار مان لی، عمران خان کے دھرنوں میں میوزیکل سروس مہیا کرنے پر 1کروڑ 7لاکھ ٹیکس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جی بٹ کو عمران خان کے دھرنوں میں میوزیکل سروس مہیا کرنے پر 1کروڑ 7لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا تھا لیکن ڈی جے بٹ نے پنجاب ریونیو اتھاٹری کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل ڈائر کیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے خلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنا ٹیکس ادا کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جے بٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اپنی رجسٹریشن کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ یاد رہے وہ آجکل چائینہ میں موجود ہیں پاکستان واپس آکر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اپنی رٹرن فائل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :