نیپرا نے 20میٹر سے کم انچائی والے منصوبے کے لیے 13روپے 2پیسے فی یونٹ ٹیرف میں اضافے کی منظور ی دیدی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے 20میٹر سے کم انچائی والے منصوبے کے لیے 13روپے 2پیسے فی یونٹ ٹیرف میں اضافے کی منظور ی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیپرا ہیڈکوارٹر میں ریالی ہائیڈرو کمپنی اور خیبر بختونخوا حکومت کی طرف سے دائر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت ہوئی اور نیپرا نے پیشگی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس میں 20میڑ اونچائی والے منصوبے کے لیے 13روپے2پیسے فی یونٹ ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ غیر ملکی فنانسنگ کے لیے 10روپے 35پیسے فی یونٹ ٹیرف میں اضافے کی منظور بھی دی گئی ہے۔

نیپر ا کے مطابق فنانشل کلوز کے بعد تین سال میں چھوٹے پن بجلی منصوبے کی تعمیر لازمی ہو گی اور تین سال میں منصوبہ مکمل نہ کرنے پر ٹیر ف میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :