خیبر پختونخوا حکومت نے ریلوے کی صوبے میں نوے فیصد اراضی ریلوے کے نام کر دی

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)خیبر پختونخوا حکومت نے ریلوے کی صوبے میں نوے فیصد اراضی ریلوے کے نام کر دی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں ریلوے کے اراضی جو کہ صوبائی حکومت کی تحویل میں تھی کو ریلوے کے نام منتقل کرنے کے لئے ریلوے انتظامیہ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو درخواست دی تھی جس پر ریلوے انتظامیہ نے تجاوزات واہ گزار کر کے ریلوے کی اراضی ان کے نام منتقل کردی ہے ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے کی اراضی منتقل کرنے کے لئے ریلوے نے پٹواریوں اور محکمہ مال کے حکام کو مختلف مقامات کی نشاندہی کی تھی پشاور ، نوشہرہ ، بنوں ، لکی مروت ، کوہاٹ ، مردان ، چارسدہ ، رسالپور ، سمیت مختلف اضلاع میں ریلوے کی اراضی ریلوے کے نام کردی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نوے فیصد اراضی ریلوے کے نام منتقل کردی ہے تاہم سندھ ، پنجاب ، بلوچستان کے حکومتوں نے تاحال ریلوے کی اراضی ریلوے کے نا م منتقل نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :