کراچی آپریشن کی شکایت اور ازالہ کیلئے وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دیدی،اے این پی، پی پی پی، مہاجر قومی موومنٹ، لیاری امن کمیٹی، پختوانخوہ میپ، سندھ قومی پرست تنظیمیں شکایت درج کراسکیں گی

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)کراچی آپریشن کی شکایت اور ازالہ کیلئے وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے اس میں اب اے این پی، پی پی پی، مہاجر قومی موومنٹ، لیاری امن کمیٹی، پختوانخوہ میپ، سندھ قومی پرست تنظیمیں شکایت درج کراسکیں گی جس سے ایم کیو ایم کے لیے ایک نئی مشکل پیدا ہوسکتی ہے، ہفتہ کے روز صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ کمیٹی صرف ایم کیو ایم کیلئے نہیں بنی اس کے قواعد وضوابط پڑھ کر دیکھے جائیں تو اس کمیٹی میں کوئی بھی شہری یا سیاسی و مذہبی تنظیم جاسکتی ہے ان ذرائع نے بتایا ہے کہ جو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار اس آپریشن کے دوران مقابلوں یا حملوں میں شہید ہوئے ہیں ا ن کے ورثاء بھی اس کمیٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں، کمیٹی محرم الحرام کے بعد کراچی میں اپنا کام شروع کردیگی اوراپنا شیڈول طے کرے گئی کمیٹی کا دفتر سندھ سیکریٹریٹ میں تلاش کیا جارہا ہے ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ اس کمیٹی میں حکومت سندھ کی نمائندگی کریں گے کمیٹی ہر تین ماہ بعد اپنی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کریگی۔