دانیال عزیزجھوٹا،بے شرم آدمی ہے، وزارت کیلئے ضمیر بیچنا چاہتا ہے،عمران خان،نواز شریف سے کہتا ہوں اس ضمیر فروش کو وزارت دیدے ،جونیجو دور میں دانیال عزیز کے والد کوکرپشن کے الزام میں وزارت سے نکالا گیا،تبدیلی ہجوم نہیں انسان کا نظریہ لے کر آتی ہے تحریک انصاف کا نظریہ تب تبدیل ہوگا جب عمران خان تبدیل ہوگا، نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 18 اکتوبر 2015 10:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دانیال عزیز ایک جھوٹا اور بے شرم آدمی ہے ، صرف اور صرف ایک وزارت کیلئے اپنا ضمیر بیچنا چاہتا ہے ، میں میاں نواز شریف سے کہتا ہوں کہ اس ضمیر فروش کو وزارت دے ہی دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کا سارا جھوٹ صرف وزارت کیلئے ہے ایسے بے شرم لوگوں کا میں کیا جواب دوں۔ حالانکہ جونیجو دور میں وزارت سے نکالے گئے دانیال عزیز کے والد واحد آدمی تھے جنہیں کرپشن کے الزام میں نکالا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ تبدیلی ہجوم نہیں انسان کا نظریہ لے کر آتی ہے تحریک انصاف کا نظریہ تب تبدیل ہوگا جب عمران خان تبدیل ہوگا جب عمران خان کاروبار کرے گا وزارتیں اور عہدے اپنے رشتہ داروں میں بانٹے گا علیم خان کو اس لئے سامنے لایا کہ وہ پڑھے لکھے ہیں علیم خان نے الیکشن پر پیسہ خرچ کیا تو اپنا کیا حکومت نے عوام کا پیسہ الیکشن پر خرچ کیا تحریک انصاف میرٹ پر فیصلے کرتی ہے امیر ہو یا غریب پارٹی میں آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ شریف برادران سمجھتے ہیں کہ میٹرو ، سڑکیں اور برج بنانے سے ترقی ہوگی ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے سے ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ شریف برادران عرصے سے حکومت کرتے ہیں بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکے ہم نے بلدیاتی الیکشن کرائے پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اخبار میرے بارے کیا کہتے ہیں مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں ہے پاکستان کے عوام میں سیاست کرنا ہوں مجھے منتخب کرنا کے اختیار عوام کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ دینے کا حق ہونے کے ساتھ الیکشن لڑنے کا بھی حق ملنا چاہیے این اے 122میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے شواہد آرہے ہیں شواہد اکٹھے کرکے الیکشن کمیشن اور عدالت میں جائیں گے پنجاب پولیس نواز لیگ کی ہے نواز لیگ دھاندلی کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں دھاندلی روکنے کیلئے ہم اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا پورا ایمان تھا کہ 2015ء الیکشن کا سال تھا کیونکہ میں جو جو ثبوت دیکھے تھے ان سے ایسا ہی نظر آرہا تھا انہوں نے کہا کہ 2018ء الیکشن کا سال ہے ہم ابھی سے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ نواز شریف کی تاریخ ہے کہ وہ اپنے اوپر خود کش حملہ کرسکتے ہیں اس لئے ہم الیکشن کے لئے تیار رہیں گے انہوں نے کہا کہ شریف برادران سیاست میں آئے ہی بزنس کیلئے اس سے دھاندلی کرے ہر حال میں جیتنے کی کوشش کرتے ہیں نواز شریف کا سارا خاندان بزنس کررہا ہے