غزہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان پھر دوبارہ جھڑپیں ، تین فلسطینی ہلاک

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:46

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)فلسطینی حکام کے مطابق غربِ اردن اور غزہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں مزید تین فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔طبی حکام کے مطابق غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو فلسطینی مارے گئے۔ادھر غربِ اردن میں خود کو صحافی بتانے والے ایک فلسطینی نے ایک فوجی کو چاقو مار کر زخمی کر دیا جسے بعد میں گولی مار دی گئی۔

(جاری ہے)

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ دنوں میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور پرتشدد واقعات میں اب تک 34 فلسطینی اور سات اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔فلسطین کے طبی ذرائع کے مطابق جمعے کو غربِ اردن، رمالہ اور نابلوس میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں میں ایک فلسطینی مارا گیا۔غزہ میں فلسطین کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ تشدد کے دیگر واقعات میں دو فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اسے پہلے فلسطینی مظاہرین نے غربِ اردن میں یہودیوں کے ایک مقدس مقام کو آگ لگا دی تھی۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے یہودیوں کے مقدس مقام کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبرے کو جلایا جانا ایک غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے۔

متعلقہ عنوان :