ابوظہبی کی ڈیڈ پچ پر پاکستانی باؤلرز سے 30برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گرین شرٹس نے30 سال بعد کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف 200 سے زائد اوورز کرائے، اس سے پہلے1985 فیصل آباد میں سری لنکا کے خلاف دو سو اعشاریہ تین اوورز کرائے تھے

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:18

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) گرین شرٹس نے تیس سال بعد باؤلنگ کاایک منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ شعیب ملک کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے اننگز پانچ سو تئیس رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کی تو جواب میں مہمان ٹیم نے بھی شاہینوں کی خوب درگت بنائی۔

(جاری ہے)

کپتان الیسٹر کک کے دو سو تریسٹھ رنز کی مدد سے انگلینڈ نے پانچ سو اٹھانے رنز نو کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کے بغیر پاکستانی باولنگ اٹیک موثر ثابت نہیں ہوا۔ گرین شرٹس نے تیس سال بعد کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف دو سو سے زائد اوورز کرائے ہیں۔ اس سے پہلے انیس سو پچاسی پاکستان میں پاکستان نے فیصل آباد میں سری لنکا کے خلاف دو سو اعشاریہ تین اوورز کرائے تھے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھے سپنر ہیں لیکن ابو ظہبی میں ایسی ڈیڈ پچ بنائی گئی جس پر باولرز وکٹیں لینے میں ناکام نظر آئے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :