پارٹی عہدے،عمران خان نے رشتہ دار نامزد کرنے پر پابندی لگا دی،خیبر پختونخوا میں کچھ اراکین اسمبلی اور وزراء کی طرف سے رشتہ داروں کو نوازنے پر عمران خان کا سخت برہمی کااظہار

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے اندر کسی بھی عہدے کیلئے رشتہ داروں کو نامزد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو اس پابندی سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں کچھ اراکین صوبائی اسمبلی اور وزراء کی طرف سے اپنے رشتہ داروں کو نوازنے پر عمران خان نے سخت برہمی کااظہار کیا تھا گزشتہ روز عمران خان نے برملا طور پر اس پابندی کا اعلان کردیا ہے کہ پارٹی کے کسی بھی عہدے کیلئے کوئی بھی عہدیدار اپنے کسی بھی رشتہ دار کو نامزد نہیں کرسکے گا اور نہ ہی پارٹی ٹکٹوں اور مخصوص نشستوں کیلئے رشتہ داروں کو نامزد کیا جاسکے گا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں بھی اس کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :