اسلام آباد؛تھانہ آبپارہ کی حدود میں سعودی شہری کی پراسرار ہلاکت ،فواد شان کی لاش اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سیون میں قائم ایک گیسٹ ہاؤس سے برآمد

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود میں سعودی شہری کی پراسرار ہلاکت ہوگئی ،فواد شان کی لاش اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سیون میں قائم ایک گیسٹ ہاؤس سے برآمد کی گئی ہے ۔28سالہ فواد کی ملنے والی لاش پربظاہر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے پولیس کے مطابق فواد شان کاکول اکیڈمی میں زیر تعلیم تھا جس کی لاش کو تھانہ آبپارہ پولیس نے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود میں سعودی شہری کی پراسرار ہلاکت ہوگئی ۔فواد شان نامی نوجوان کی لاش اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سیون میں قائم ایک گیسٹ ہاؤس سے برآمد کی گئی ہے ۔28سالہ فواد کی ملنے والی لاش پربظاہر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایاکہ فواد شان کاکول اکیڈمی میں زیر تعلیم تھا جس کی لاش کو تھانہ آبپارہ پولیس نے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔موت کی وجہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بتائی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :