افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں،چھ مسلح شدت پسند ہلاک

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:44

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں چھ مسلح شدت پسند ہلاک ، آٹھ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان ضلعی گورنر دولت محمد خاور نے بتایا کہ بدخشاں کے ضلع اردوج میں طالبان کے ایک گروپ نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی جس میں چھ مسلح طالبان ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے دریں اثناء حکام کا کہنا ہے کہ چودہ پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے ہیں

متعلقہ عنوان :