کرا چی ،حکومت سندھ نے صو بہ بھر میں لا زمی تعلیم کا نظام نا فذ کر دیا ،وا لدین ہر صو رت بچو ں کو تعلیم دیں گے ورنہ جیل اور قید یا پھر دونوں سزا ئیں دی جائیں گی

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:34

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) حکومت سندھ نے صو بہ بھر میں لا زمی تعلیم کا نظام نا فذ کر دیا ہے جس کے تحت وا لدین ہر صو رت میں بچو ں کو تعلیم دیں گے اور جس نے اپنے بچوں کو تعلیم نہ دلا ئی ان کو جیل اور قید یا پھر دونوں سزا ئیں دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز حکومت سندھ نے با ضابطہ طور پر حکم نامہ جاری کر دیا ہے اب پورے صو بہ میں لازمی تعلیم کا نظام را ئج کر دیا ہے ،جس کے تحت ہر علا قے کے اسا تذہ اور ہیڈ ما سٹر ز اپنے تحصیل یا ٹا ؤن کے تعلیمی افسرایس ڈی او کو رپورٹ دیں گے کہ کس نے اپنے بچے اسکول میں دا خل کرا ئے ہیں ،کس نے نہیں کرا ئے ،جنہوں نے اپنے بچے اسکول میں دا خل نہ کرا ئے ان کے خلاف ایس ڈی او جا کر تھا نہ میں پہلے این سی دا خل گا تین مر تبہ این سی دا خل ہو گی اگر پھر بھی عمل نہ ہوا تو با قا عدہ ایف آئی آر درج کر کے وا لدین مجسٹر یٹ کے سا منے پیش کیا جائے گا جہا ں قید اور جر ما نہ کی الگ الگ یا اکھٹی سزا ئیں مل سکیں گی واضح رہے کہ انگریزوں سے لیکر جنرل یحییٰ خان کے دور تک سندھ میں لازمی تعلیم کا نفا د تھا ۔

متعلقہ عنوان :