بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریفک حادثے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریفک حادثے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ، دس زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست کے ضلع پارا کاسیم میں اس وقت پیش آیا جب چالیس افراد کو شادی کی ایک تقریب میں لے جانیوالا ٹرک سامنے سے آنیوالی بس سے ٹکرا گیا اور ٹرک کے ایک حصے میں آگ لگ گئی تین بچوں سمیت تیرہ افراد مموقع پر ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :