غلطیوں کے باعث ہارنے کے قریب تھے، مصباح،ایمپائر کے فیصلے پر تعجب ہوا، کک

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:18

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)پاکستان اور انگلینڈ میں پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلش باولرز نے حیران کن کارکردگی دکھائی۔پہلے چار دن وکٹ سلو تھی آخری دن اس میں حیران کن ٹرن آگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور یونس میچ کے اہم موڑ پر آؤٹ ہوئے جس سے دباو بڑھ گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غلطیوں کے باعث میچ ہارنے کے قریب آگئے تھے۔

(جاری ہے)

دبئی میں نئی وکٹ ہوگی نیا ماحول ہوگا ہم نئی پلاننگ سے کھیلیں گے۔ انگلش کپتان الیسٹر کک نے کہا کہ ہم پاکستان کو دباو میں لے آئے تھے۔روشنی کے بارے میں ایمپائرز کے فیصلے پر تعجب ہوا۔ پانچ دن محنت کی ڈرا پر افسوس ہے، 4اوور مل جاتے تو جیت جاتے۔ آخری دن وکٹ نے غیر معمولی ٹرن لیا۔عادل رشید نے بہترین باولنگ کی اس موقع پر پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے کہا کہ یونس مصباح اور حفیظ نے میری رہنمائی کی جس کی بدولت میں اچھا کھیل گیا

متعلقہ عنوان :