بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:44

ترن تارن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے،جس کے خلاف سکھ برادری نے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شمالی علاقے ترن تارن میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے،جہاں ایک خاتون کے مطابق اس نے گردوارے میں کتاب، گرنتھ صاحِب کے پھٹے ہوئے صفحات دیکھے۔

واقعہ کے خلاف تلواروں اور دوسرے ہتھیاروں سے مسلح سکھ سڑکوں پر نکل آئے اور کئی سڑکیں بلاک کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔اس سے قبل کوٹک پورا شہر میں بھی سکھوں کی کتاب کی بے حرمتی کاواقعہ پیش آیا تھاجس کے خلاف بھی سکھ برادری نے شدید احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :