امریکہ سعودی عرب کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا، پینٹاگون

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء ) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موٴثر کردار کے ادا کرنے کیلیے امریکا سعودی عرب کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق واشنگٹن اور ر یاض کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے تحت امریکی حکومت سعودی عرب کو 9 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گی جو کہ یمن اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف موٴثر ہتھیار ثابت ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ گذشتہ مئی میں طے پایا تھا جس کے تحت سعودی عرب نے مجموعی طورپر 600 پیٹریاٹ میزائلوں کے بدلے 5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنا تھی۔واضح رہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جنگ میں دشمن پرحملوں ، دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے علاہ ریاوریسیکو امدادی مشن کی انجام دہی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے