اسلام آباد،پنجاب کے بیشتر علاقوں اور خیبرپختونخوا کے بعض حصوں میں کل بارش کی پیشنگوئی

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،پنجاب کے بیشتر علاقوں اور خیبرپختونخوا کے بعض حصوں میں کل پیر کے روز بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،ساہیوال،جھنگ،خانیوال ،سیالکوٹ، گجرات،لاہور،منڈی بہاؤالدین میں پیر کے روز خوب بارش ہونے کا امکان ہیں۔

(جاری ہے)

کل پیر کی شب خیبرپختونخوا کے مردان،سوات، چترال،شانگلہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوگی،رواں مہینے پنجاب اور کے پی کے میں بارشوں کے سلسلے کے دو وقفے ہوں گے،اگلے2روز میں گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں بھی بارش کا امکان ہے،2روز بعد کراچی اور لاہور میں گرمی کی شدت کم ہوجائے گی جبکہ اگلے24گھنٹوں کے دوران ژوب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے