امریکی جہاز جنوبی بحیرہ چین سے گزرتے رہیں گے،ایڈمرل ہیری ہیرس

بدھ 4 نومبر 2015 09:37

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہاز جنوبی بحیرہ چین کے متنازع علاقوں سے دوبارہ گزریں گے اور اس قسم کے آپریشنز سے کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے۔گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس لیسن چینی دعوے کے مطابق گذشتہ ہفتے اس کے ملکیتی مصنوعی جزیرے کے قریب آیا تھا۔چین نے امریکی جہاز کی آمد کو ’اشتعال انگیز‘ اقدام قرار دیتے ہوئے امریکہ کو آئندہ ایسی کسی حرکت سے باز رہنے کو کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہ امریکی پیسیفک کمانڈ کے ایڈمرل ہیری ہیرس نے گزشتہ روز بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی میں اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ’ہم دنیا بھر کے پانیوں میں کئی دہائیوں سے نقل و حرکت کی آزادی کے تحت آپریشنز کر رہے ہیں۔ اس لیے یہ کسی کے لیے بھی باعثِ حیرانی نہیں ہونے چاہییں۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہماری فوج ہر اس علاقے پر فضا اور سمندر کے راستے جائے گی جہاں عالمی قانون کے تحت اسے ایسا کرنے کی اجازت ہے۔ جنوبی بحیرہٴ چین کو اس سلسلے میں نہ استثنیٰ ہے اور نہ دیا جائے گا۔‘

متعلقہ عنوان :