عامر شیر علی کی 74ووٹوں سے شکست ،عوام نے ”خفیہ ہاتھوں “ کی کار ستانی قرار دیدی،منصوبہ کے تحت سابق میئر فیصل آبادکی جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا،دوبارہ گنتی کی درخواست پر عملدرآمد نہ ہونا بھی سازش کو بے نقاب کرنے لگا ،عامر شیر علی ہار گئے مگر اس سٹی کونسل میں چھ میں سے چار کونسلرز انکے پینل سے جیتے، نتائج تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری،ووٹروں کا سخت غم وغصے کا اظہار

بدھ 4 نومبر 2015 09:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،سابق ایم این اے چوہدری شیر علی کے بیٹے ،وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کے بھائی چوہدری عامر شیر علی کی سٹی کونسل 116میں ”پراسرار “ ہار پر شہر بھر میں تبصرے ،عوام کی بڑی تعداد نے 700ووٹوں کی لیڈ کے باوجود اچانک 74ووٹوں سے چوہدری عامر شیر علی کی شکست کو ”خفیہ ہاتھوں “ کی کار ستانی قرار دیدیا ہے،دوبارہ گنتی کی درخواست پر عملدرآمد نہ ہونا بھی بااثر افراد کی سازش کو بے نقاب کرنے لگا،ووٹروں نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے،خبر رساں ادارے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سٹی کونسل 116سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ”بالٹی “ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنیوالے بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے بیٹے ،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابدشیر علی اورعمران شیر علی کے بھائی سابق میئر چوہدری عامر شیر علی کی ” پر اسرار “ ہار پر جگہ جگہ تبصرے جاری ہیں اور عوام کا کہنا ہے کہ چوہدری عامر شیر علی کو 700ووٹوں کی لیڈ ملنے کے باوجود اچانک 74ووٹوں سے شکست ”خفیہ ہاتھوں “ کی کار ستانی ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت سابق میئر فیصل آبادکی جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا ہے ،یہ سب کچھ کرنیوالے وہ لوگ ہیں جو بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور انہیں معلوم تھا کہ چوہدری عامر شیر علی سٹی کونسل کا الیکشن جیتنے کے بعدمیئر فیصل آباد منتخب ہو کراپنی خاندانی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کردینگے جس سے ان کے مخالفین کو عوام میں بالکل پذیرائی نہ مل سکے گی ،یہ بات بھی حیران کن ہے کہ چوہدری عامر شیر علی کو 74ووٹوں سے شکست ہوئی مگر اس سٹی کونسل میں چھ جنرل کونسلرز میں سے چار کونسلرز انکے پینل سے جیتے اور دو کونسلرز جیتنے والے چیئر مین کے پینل سے کامیاب ہوئے ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں جہاں کہیں بھی بلدیاتی الیکشن ہارنے والوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی اس پر عملدرآمد کیاگیا مگر سٹی کونسل 116میں ”لاء اینڈ آڈر “ کا شو ر مچا کر دوبارہ گنتی سے گریز کیاجارہا ہے ،یہ سب کچھ عوام کیلئے سخت نا گوار ہو چکاہے اور ووٹروں کاکہنا ہے کہ وہ چوہدری عامر شیر علی کیساتھ ہیں اور بالآخر فتح ان کا ہی مقدر بنے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سرپرستی میں نتائج تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور انتخابات میں کامیاب ہونیوالے کئی امیدواروں کے نتائج تدیل کر دیئے گئے ہیں جس پر شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :