افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپ ، 10شدت پسند ہلاک ، 8 افراد زخمی

بدھ 4 نومبر 2015 09:37

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں دس طالبان ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان شاہ محمود آشنا نے بتایا کہ طالبان کے ایک بڑے گروپ نے صوبہ ہلمند کے ضلع کاریز سعدی میں پولیس کی چوکیوں پر اچانک دھاوا بول دیا اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جس کے نتییجے میں دس طالبان موقع پر ہلاک ہو گئے جھڑپ میں چھ طالبان اور دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :