فیصل آباد،نقاب پوش ڈاکوحسینہ ڈکیتی میں مزاحمت پر جواں سال دو شیزہ کو گولی مار کر فرار

بدھ 4 نومبر 2015 09:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)نقاب پوش ڈاکوحسینہ ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر جواں سال دو شیزہ کو گولی مار کر فرار ،خبر رساں ادارے کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ علی پارک گلی نمبر سات کا رہائشی طارق اکرم اپنی جواں سالہ بیٹی کو محلہ دار خاتون کے پاس چھوڑ کراپنی بیوی کے ہمراہ لاہو ر گیا ،ابھی اسے گھر سے گئے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ محلہ دار خاتون کسی کام سے باہر گئی تو اسی وقت ایک نقاب پوش خاتون طارق کے گھر گھس گئی اور اس نے طارق کی بیٹی کلثوم بی بی کو لوٹنا چاہا تو اس نے مزاحمت شروع کردی جس پر نقاب پوش ڈاکو خاتون نے برقعہ سے پسٹل نکال کر کلثو م پر سیدھی فائرنگ کردی جو خوش قسمتی سے کلثوم کی بینڈلی میں لگی ،خراب صورتحال دیکھتے ڈاکوحسینہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی محلے داروں کے تعاقب کرنے کے باوجود خاتون ان کی نظروں سے اوجھل ہو گئی ،پولیس تاحال ڈاکو قانون کا سراغ نہ لگا سکی ۔

متعلقہ عنوان :