ملتان،شاہ محمو د قریشی اور حامی گروپ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی ٹکٹوں کیخلاف سینکڑوں کارکنوں کا دھرنا اور شدید احتجاج

بدھ 4 نومبر 2015 09:14

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر مخدوم شاہ محمو د قریشی اور ان کے حامی گروپ کے دیگر عہدیداروں کی جانب سے5 دسمبر کوملتان اور جنوبی پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اپنے حامی گروپ کے ورکرز اور عہدیداروں کوبلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے نمائندگی کا ٹکٹ دینے کے خلاف آج منگل کی شب بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹ نہ ملنے والے سینکڑوں کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر مخدوم شاہ محمود پریشی کے گھر کے باہر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا اور ان پر شدید الزمات لگاتے ہوئے پی ٹی آئی کے نیشنل آرگنائزر مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان اور جنوبی پنجاب میں ہونے والے5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ان کے حامیوں نے ان لوگوں کو ٹکٹیں فراہم کی ہے جو یا تو انکے قریبی لوگ ہیں یا پھر پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے خفیہ طور پر بھاری معاوضے لے کر ان لوگوں کو ٹکٹیں دی ہیں جو ان کے مفادات کو پورا کر سکیں اور پی ٹی آئی کے مستحق کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جس پر ہم پی ٹی آئی کے نیشنل آرگنائزر مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاجی دھرنا دئیے ہوئے ہیں اور ہمارا یہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے پی ٹی آئی کے حقدار اور مستحق کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کریں اور فوری طور پر ہمارے الزمات کی تحقیقات کیلئے شاہ محمود کی آمرانہ سوچ سے مطابقت نہ رکھنے والے آزاد اور غیر جانبدار پی ٹی آئی رہنما پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا کر عیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کر ا کر پی ٹی آئی کے مستحق کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کریں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نیشنل آرگنائزر مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر پر دھرنا دینے والے ان سینکڑوں کارکنوں نے اس پرامن احتجاج کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور ان کے حامیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پرشاہ محمود قریشی کے کھر کے باہر ٹریفک بلاک ہو گئی ۔شاہ محمود کے گھر کے باہر دھرنے کی اطلاع پر ملتان پولیس کے اعلی حکام نے فوری طور پر شاہ محمود قریشی اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈی ایس پی دہلی گیٹ اور متعلقہ پولیس حکام کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ۔

اس موقع پر پی ٹی آئیکے نیشنل آرگنائزر مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے میں نے کوئی مداخلت نہیں کی اور بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ مقامی قیادت کا ہے اور میں نے کہیں بھی اپنا کوئی فیصلہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کا احتجاج ان کا جمہوری حق ہے اور ہر حلقے سے کئی کئی امیدوار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیش آئی ہے تاہم میری کوشش ہو گی کہ احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شکایات کا تدارک کیا جائے تاکہ پی ٹی آئی کے ووٹ تقسیم نہ ہو اور پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدوار اگلے ہو نے والے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہو گی کہ وہ اگلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کو بھرپور طریقے سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی کارکنوں کا پارٹی قیادت سے اختلاف رائے رکھنا ان کا جمہوری حق ہے جس کو ہم تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی توقع کرتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں الیکشن کمیشن اپنی سابقہ غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے پرامن بلدیاتی انتخابات کرانے کی کوشش کرے گا اور ان انتخابات میں سابقہ بلدیاتی انتخابات کی طرح کوئی خون خرابا نہیں ہوگا۔