بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے خلاف تحریک میں کانگریس بھی کود پڑی

بدھ 4 نومبر 2015 09:35

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)بھارت میں جاری ہندو انتہا پسندی اورعدم برداشت کے خلاف تحریک میں کانگریس بھی کود پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں تیزی سے بڑھتی انتہا پسندی، عدم برداشت اور اس پر حکومتی خاموشی کے خلاف کانگریس بھی میدان میں کود گئی اور مرکزی قیادت کی جانب سے گزشتہ روز راشٹرپتی بھاون (ایوان صدر) کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے علاوہ دیگر مرکزی قیادتنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانگریس رہنماوٴں نے صدر پرناب مکھر جی سے اپیل کی کہ وہ اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملک میں تیزی سے پھیلتی عدم برداشت کی فضا کو ختم کرنے کے لئے کردارادا کریں۔

متعلقہ عنوان :