امریکہ نے ایران کے خلاف ادویات پر پابندی ختم کر دی ، وسیع تعداد میں ادویات کی برآمدگی کی اجازت دیدی گئی

بدھ 4 نومبر 2015 09:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) امریکی حکومت نے ایران کے خلاف عائد طبی پابندیاں ختم کر دیں اور ملک کو وسیع تعداد میں ادویات کی برآمدگی کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران کو 2012 میں بنیادی طبی سپلائیزر کی برآمد پر عائد کی گئی پابندیوں پر نظرثانی کر رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نظرثانی کے بعد تہران کے لئے برآمدی ادویات کی فہرست میں توسیع کی جائے گی واضح رہے کہ ایران کے حوالے سے یہ اقدام حالیہ جوہری معائدے کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :