بھارت میں جنسی زیادتی کے مجرم اوبر ٹیکسی ڈرائیور کو عمرقید

بدھ 4 نومبر 2015 09:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)دہلی کی ایک عدالت نے گذشتہ برس دسمبر میں اوبر سروس کی ٹیکسی میں خاتون مسافر سے جنسی زیادتی کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے مجرم شیو کمار یادو کو خاتون کے اغوا، ریپ اور ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات پر گذشتہ سماعت پر قصوروار قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ پانچ دسمبر 2014 کو پیش آیا تھا جب 26 سالہ متاثرہ خاتون نے گڑگاوٴں سے دہلی کے علاقے اندرلو کے لیے ٹیکسی بک کی تھی۔

جب وہ راستے میں تھیں تو ڈرائیور نے کار ایک سنسان جگہ پر روک کر انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔اس واقعے کے بعد کے بعد حکومت نے اوبر سمیت کئی ویب بیسٹڈ ٹیکسی سروسز پر عارضی طور پر پابندی بھی عائد کر دی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنے ڈرائیورز کی جانچ پڑتال میں غفلت کی مرتکب ہوئی ہیں

متعلقہ عنوان :