پاکستان ریلوے نے مسافروں سے پانچ روپے انشورنس آج سے وصول کرنا شروع کردی

بدھ 4 نومبر 2015 09:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) پاکستان ریلوے نے ملک کے طول و عرض پر چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے پانچ روپے انشورنس آج (بدھ )سے وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور انشورنس کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا کہ دوران سفر اگر کسی بھی مسافر کو حادثہ پیش آجاتاہے تو اسے انشورنس کی رقم دی جایا کرے گی جس کے بعد آج چار نومبر سے ملک بھر کی تمام مسافر ٹرینوں سفر کرنے والے تمام مسافر پانچ روپے اضافی انشورنس کی رقم ادا کیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :