پشاور، موسم سرما شروع،سرکاری دفاتر میں چادر اوڑھنے پر پابندی عائد

بدھ 4 نومبر 2015 09:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) موسم سرما میں امن وامان کی صورتحال کے باعث سرکاری دفاتر میں چادر اوڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے موسم سرما کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موسم سرما میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری اور دہشت گرد ی کی روک تھام کیلئے رکشوں میں سفید قسم کے مخصوص دروازے لگائیں جائینگے سرکاری دفاترمیں سرکاری ملازمین ، عام افراد ، کے چادر اوڑھنے اور اس کے ساتھ داخل ہونے پرپابندی ہو گی صوبائی اسمبلی ، سول سیکرٹریٹ ، پولیس لائن سمیت دیگر حساس مقامات پر داخل ہونے والے افراد چادر کااستعمال نہیں کرینگے ۔

دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں چادورں کے استعمال پرپابندی عائد کی گئی ہے سابق ادوار میں دہشتگردوں کی جانب سے موسم سرما کے دوران چادر اوڑھ کر دہشتگردی کے واقعات کر چکے ہیں جس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :