مسجد الحرام میں تین نئے موذن مقرر،مجموعی تعداد 18 ہو گئی ، چیئرمین انتظامی کونسل نے منظوری دے دی

بدھ 4 نومبر 2015 09:38

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامی کونسل کے چیئرمین اور امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے مسجدالحرام کے لیے تین نئے موذن کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔مسجد الحرام میں مو ذن کی خدمات انجام دینے والے نئے قراء کے نام حسین بن حسن شحات، ہاشم بن محمد السقاف اور عمادی بن علی بقریٰ ہیں۔نئے موذن کے تقرر سے قبل مسجد الحرام میں 15 قراء اذان دینے کا فریضہ انجام دیتے تھے۔

(جاری ہے)

اب ان کی تعداد 15 سے بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔مسجد حرام میں اذان کے لیے آنے والے تمام قراء کو حرم شریف میں اذان کے لیے تمام ضروری شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔خانہ کعبہ میں اذان کی شرائط پر پورا اترنے والے دیگر قراء میں صلاح بن ادریس فلاتہ، محمد بن احمد باسعد، عبداللہ بن فیصل خوقیر اور سہیل بن عبدالملک حافظ نمایاں ہیں۔نئے مقرر کردہ موذن جلد ہی اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کردیں گے۔ خیال رہے کہ مسجد الحرام میں موذن حضرات کی تقرری کا اختیار حرمین شریفین کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین کے پاس ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :