سابق عراقی وزیر ماحولیات کو بدعنوانی مقدمات دو سال سزائے قید

جمعہ 6 نومبر 2015 09:25

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) عراقی عدالت نے سابق وزیر ماحولیات کو بدعنوانی کے مقدمے میں دو سال سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی عدالتی حکام نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ یکجہتی کریمنل عدالت نے سابق وزیر ماحولیات سارگون سلیواہ کیخلاف بدعنوانی مقدمے کی سماعت کے بعد الزامات ثابت ہوجانے پر دو سال سزائے قید سنائی ہے اس سے قبل عدالت نے وزیر تجارت مالیس محمد سمیت دیگر کے بدعنوانی مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے