سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں چار منزلہ فیکٹری کی مسماری پراسرار رخ اختیار کر گئی، فیکٹری مالک رانا اشرف زندہ ہیں یا مردہ‘ فیصلہ نہیں ہو سکا

جمعہ 6 نومبر 2015 09:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں چار منزلہ فیکٹری کی مسماری پراسرار رخ اختیار کر گئی۔ فیکٹری مالک رانا اشرف زندہ ہیں یا مردہ‘ فیصلہ نہیں ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 4 منزلہ فیکٹری مسمار ہونے سے 100 سے زائد ہلاکتیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اس فیکٹری کی زمین دوزی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا۔

کل تک یہی خبریں تھیں کہ فیکٹری مالک رانا اشرف بھی فیکٹری میں موجود تھا اور حادثے میں جاں بحق ہو گیا لیکن پولیس ذرائع نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ فیکٹری مالک رانا اشرف کے اہلخانہ کے تمام افراد بھی روپوش ہیں اور ان کے موبائل نمبرز بھی بند ہیں۔ یاد رہے کہ اے ایس پی رائے ونڈ نے کل رانا اشرف کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی