چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس انورکاسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ،ریفرنس زاسلام آبادکے وکیل راناعابدنذیرخان نے دائر کیا، اختیارات کے ناجائزاستعمال اورکرپشن کے الزامات

جمعہ 6 نومبر 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس انورکاسی کے خلاف آرٹیکل 209کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیاگیا،ریفرنس اختیارات کے ناجائزاستعمال اورکرپشن کے الزامات کے تحت درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورش کے مطابق جمعرات کے روزاسلام آبادکے وکیل راناعابدنذیرخان نے انورکانسی کے خلاف ریفرنس دائرکیا،جس میں موٴقف اختیارکیاگیاکہ انورکانسی نے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے خلاف قانون اپنے بھائی کوڈپٹی رجسٹراراسلام آبادہائی کورٹ اور3قریبی رشتہ داروں کومختلف عہدوں پرتعینات کرایاانورکانسی پریہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون 2سرکاری گاڑیاں استعمال کیں اوراپنے دوگھروں کوسرکاری مکان کادرجہ دلایااورسرکاری رہائش کے باوجودکرائے کی مدمیں 65ہزارروپے لیتے رہے انورکانسی نے اسلام آبادہائی کورٹ کے خرچ پرکوئٹہ میں اپنے گھرپر35لاکھ کاجنریٹرنصب کرایاہے ،ریفرنس میں استدعاکی گئی ہے کہ اس ریفرنس کے فیصلے تک انورکانسی کوکام کرنے سے روکاجائے اورسرکاری خزانے کوہونے والے نقصان کی رقم واپس لی جائے

متعلقہ عنوان :