پنجاب حکومت کا وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی اور صوبائی وزراء کے بھائی اور بیٹوں کو میئر ، ڈپٹی میئرز ، چیئرمین ضلع کونسل کے لئے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ،ضلعی انتظامیہ ، پولیس کی سپیشل برانچ اور دیگر اداروں سے اچھی شہرت کے حامل اور باکردار مسلم لیگی منتخب بلدیاتی ارکان کے بارے میں رپورٹ طلب

جمعہ 6 نومبر 2015 09:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں خاص کر میونسپل کارپوریشنوں جن میں لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ملتان ، راولپنڈی ، سرگودھا ، سیالکوٹ اور بہاولپور شامل ہیں میں میئر ، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسل چیئرمین کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے ساتھ وفاقی اور صوبائی وزراء کے بھائی اور بیٹوں کو میئر ، ڈپٹی میئرز ، چیئرمین ضلع کونسل کے لئے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس کی سپیشل برانچ اور دیگر اداروں سے اچھی شہرت کے حامل اور باکردار مسلم لیگی منتخب بلدیاتی ارکان کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے تاکہ ان میں سے محنتی اور مسلم لیگی منتخب کارکنوں کو ان اہم عہدوں پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے یہ فیصلہ فیصل آباد شہر میں مسلم لیگ نون کی دھڑے بندی کے ساتھ ساتھ ممبران اسمبلی کے حلقوں میں اختلافات کی وجہ سے آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد فیصلہ کیا ۔

اس فیصلہ کی روشنی میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بعض ممبران قومی و صوبائی اسمبلی جو اپنے بھائی اور بیٹوں کو میونسپل کاپوریشن کا میئر ، ڈپٹی میئر جبکہ ضلع کونسل کا چیئرمین منتخب کرانا چاہتے تھے ۔ پنجاب حکومت کے اس پالیسی کے تحت اب ممبران اسمبلی کا بیٹا ،بھائی کوئی بھی اہم عہدہ کے لئے نامزد نہیں ہو سکے گا ۔ فیصل آباد کی انتظامیہ اور سپیشل برانچ نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے جن میں میئر گروپ چودھری شیر علی اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے علاوہ قومی اسمبلی کے رکن آصف نذیر کے بھائی زاہد نذیر اسی طرح سابق سپیکر صوبائی اسمبلی و موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی کے بیٹے جنید افضل سائی اور ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ نون میاں محمد فاروق کے صاحبزادے میاں قاسم فاروق جو کہ مسلم لیگ نون فیصل آباد کے ضلعی صدر ہیں یونین کونسل کی یونین چیئرمین کی نشست پی ٹی آئی سے ہار چکے ہیں اور اب انہیں ضلع کی کسان نشست سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور بعض ممبران اسمبلی منتخب کرا کر انہیں ضلع کونسل چیئرمین بنانا چاہتا ہیں مگر حالیہ وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد جس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراء کے بیٹے ، بھائی اہم عہدہ پر نامزد نہیں ہو سکتے مایوسی پھیل گئی ہے جبکہ فیصل آباد کے میئر ، ڈپٹی میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمین کے لئے مختلف اداروں نے غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے حامل منتخب مسلم لیگی ارکان کی فہرست مرتب کر لی ہے جو آئندہ دو یوم میں وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی ۔

اس فہرست کو مختصر کرنے کے بعد حتمی منظوری کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو بجھوائی جائے گی جو کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ ہیں ۔