لبنان،عرسال میں کار بم دھماکا ،10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

جمعہ 6 نومبر 2015 09:23

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)لبنان کے شمال مشرقی قصبے عرسال میں ایک شامی عالم دین کے دفتر کے باہر کار بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرسال کے علاقے سبیل میں گزشتہ روز بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی علاقے میں ماضی میں شام سے تعلق رکھنے والے باغی جنگجو متعدد بم حملے کرچکے ہیں۔عرسال شام کی سرحد کے نزدیک شیعہ اکثریتی علاقے وادی بقاع میں واقع ہے لیکن اس قصبے میں زیادہ تر اہل سنت آباد ہیں اور شامی مہاجرین کی بڑی تعداد بھی کیمپوں میں مقیم ہے۔عرسال کے نواح میں شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے خلاف جنگ آزما باغی جنگجو بھی رہ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :