صحرائی سفاری: سعودی عرب میں 2 ارب ریال کی سرمایہ کاری ،سعودی ہر سال صحرائی سفاری پر 80 کروڑ ریال خرچ کرتے ہیں

جمعہ 6 نومبر 2015 09:26

ریا ض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء )سعودی عرب میں گذشتہ پانچ سال کے دوران سفاری سیاحت میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس شعبے میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم دو ارب ریال سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔سفاری سفروں کو منظم کرنے والی ایک کمپنی آل سنیدی کے چئیرمین عبدالرحمان آل سنیدی نے بتایا ہے کہ اس شعبے کی شرح نمو میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے اور غیرملکیوں کے علاوہ سعودی شہری بھی سفاری سیاحت میں نمایاں دلچسپی رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہر سال مجموعی طور پر اسّی کروڑ ریال اپنے اس شوق کی نذر کرتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک میں سفاری سفروں کے لیے مصروف وقت نومبرسے اپریل تک ہوتا ہے اور اس دوران سعودی اور غیرملکی بڑی تعداد میں صحرائی علاقے میں اپنی گاڑیاں اور جیپیں چلانے یا جیپ دوڑ وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آتے ہیں۔آل سنیدی کا کہنا تھا کہ خلیج بھر میں اس طرح کی سیاحت کے لیے درکار سامانِ رسد سعودی مارکیٹ سے ہی مہیا ہوتا ہے۔چنانچہ اس وجہ سے بھی ملکی معیشت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :