بھارت کے 24 فلمسازوں نے اپنے ایوارڈز و واپس کر دیئے،شیو سینا اور آر ایس ایس کی گنڈا گردی عروج پر

جمعہ 6 نومبر 2015 09:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور انتہا پسند تنظیموں شیو سینا اور آر ایس ایس کی مسلسل دھمکیوں کی وجہ سے بھارت کے مزید24 فلمسازوں نے اپنے ایوارڈز واپس کر دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمسازوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار انتہا پسندی کو بڑھاوا دے رہی ہے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی وجہ سے دنیا میں بھارت کا نام حراب ہو رہا ہے،جس وجہ سے ہم نے اپنے ایوارڈز واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شیو سینا اور آر ایس ایس نے اقلیتوں کا بھارت میں رہنا عذاب بنا دیا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارا یہاں دم گھٹنے لگا ہے۔

فنکاروں کو دھمکیاں اوربے گنا لوگوں کا قتل بہت افسوسناک بات ہے،ہم اقلیتوں پر مظالم کی شدید مزمت کرتے ہیں۔مودی سرکار نے ابھی تک انتہا پسند تنظیموں کے خلاب کوئی ایکشن نہیں لیا ،مودی سرکار کو انتہا پسند تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہیئے۔یاد رہے پچھلے دنوں شیو سینا نے اپنی غندہ گردی سے بھارت کرکٹ بورڈ کے چےئرمین کوپاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین شہریار خان سے ملاقات کرنے سے روکا،پھر پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی ،غزل کے بادشاہ غلام علی خان کو نئی دہلی میں پرفارم نا کرنے کی دھمکیاں دی۔

متعلقہ عنوان :