روس نے طیارہ شکن میزائل شام بھیج دیئے ، کمانڈ ر فضائیہ

جمعہ 6 نومبر 2015 09:25

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) روس نے طیارہ شکن میزائل شام بھیج دیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فضائیہ کے کمانڈر جنرل وکٹریڈ اریف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ روس نے طیارہ شکن میزائل شام بھیجے ہیں جس کا مقصد شام میں روسی جنگی طیاروں کو حملوں یا ہائی جیک سے محفوظ رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہمسائیہ ملک میں اپنے طیاروں کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار رہنا چاہتے ہیں واضح رہے کہ اس کے نائب وزیر خارجہ نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ ماسکو شامی حکام اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے ادوار کی میزبانی کا خواہاں ہے

متعلقہ عنوان :