چوہدری محمدسرور کابلدیاتی انتخابات کے باقی 2مر حلوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

جمعہ 6 نومبر 2015 09:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات کے باقی 2مر حلوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں حکومتی جماعت سر کاری وسائل اور پو لیس کے ذریعے بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے میں بھی اس حوالے سے بے شمار شکایت سامنے آچکی ہیں اس لیے بلدیاتی انتخابات کے پنجاب میں ہونیوالے باقی دو مر حلوں کو شفاف بنانے کیلئے پو لنگ اسٹیشنوں پر فوج کو تعینات کیا جائے کیونکہ اس کے بغیر شفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقادممکن نہیں ہو سکتا۔