انسداد دہشتگردی میں خصوصی مہارت رکھنے والے امریکی دفتر خارجہ کے سابق اہلکار کو اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں سے خواتین کی خفیہ فلم بنانے پر 32 ماہ قید کی سزا

جمعہ 6 نومبر 2015 09:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) انسداد دہشتگردی میں خصوصی مہارت رکھنے والے امریکی دفتر خارجہ کے ایک سابق اہلکار کو خواتین کی ان کے اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں سے اپنے سیل فون کے ذریعے خفیہ طور پر فلم بنانے پر 32 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے 45سالہ ڈینیل نے 9 جولائی کو جرم کے دفعات کا ڈسٹرکٹ کولمبیا کی سپریم کورٹ میں اعتراف کیا تھا ۔

خاتون جج رہو نڈا رائٹر ونسٹن نے اسے گیارہ سال قید کی سزا سنائی لیکن کہا کہ اگر اس نے رہائی پر پانچ سال کے پروبیشن کو مکمل کرلیا تو32ماہ کی سزا معاف کردی دائے گی اس نے اپنے ساتھ کتوں کے ساتھ چلنے کے بہانے رات کی تاریکی میں شہر کے نواحی علاقوں میں گھومتا تھا وہ سوراخوں سے جھانکنے کے دوران خواتین کی کھڑیوں پر اپنے کیمرے کارخ کرلیتا جنہیں اس کا کوئی خیال نہیں ہوتا کہ ان کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

قائم مقام اٹارنی جنرل شینگ ڈی فلپس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسن نے چھپ کر مختلف مراحل میں خواتین کی ریکارڈنگ کی ان میں سے بعض کی اپنے بیڈ رومز اور باتھ رومز میں انتہائی قابل اعتراض حالت میں تصاویر اتاری گئی ہیں روسن نے ویران علاقوں میں ریئر فیسنگ بیسٹمنٹ اپارٹمنٹس پر فوکس کیا فلپس کے مطابق ایک سے زیادہ مرتبہ متعدد خواتین کی فلمیں بنا کر انہیں واپس کردی شمالی مغربی ریاست میں روسن کی یہ پراسرار سرگرمیاں 2012-14ء تک محیط ہیں پروفشنل نیٹ وکنگ سائیڈ لنکڈ ان پر روسن نے خود کو محکمہ خارجہ کا ڈائریکٹر انسداد دہشتگردی بتایا ہے امریکی محکمہ خارجہ کو حالیہ برسوں میں قبل ازیں کئی ایک سکینڈل کا سامنا رہا جن میں بیرون ملک بعض حکام کی جانب سے پراسکیوشن یا منشیات سمگلنگ کے الزامات شامل ہیں

متعلقہ عنوان :