سینائی میں روسی طیارہ حادثے میں دہشتگردی کاعنصرردنہیں کیاجاسکتا،وائٹ ہاؤس ،لگتاہے کہ داعش نے بم دھماکے کے ذیعے روسی طیارے کوگرایا،بیان

جمعہ 6 نومبر 2015 09:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) وائٹ ہاؤس کا کہناہیکہ سینائی میں روسی طیارہ حادثے میں دہشتگردی کاعنصرردنہیں کیاجاسکتا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ر وسی طیارے سے متعلق کچھ گفتگوبھی سامنے آئی ہے ،لگتاہے کہ داعش نے بم دھماکے کے ذیعے روسی طیارے کوگرایا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاکہ ہوسکتاہے کہ مصرکے ائیرپورٹ پرکسی شخص نے دہشتگردوں کی مددکی ہو۔واضح رہے کہ روسی مسافرطیارہ مصرکے شہرشرم الشیخ سے پیٹیربرگ جاتے ہوئے صحرائے خطے بینائی میں گردیاتھاجس میں 224افرادہلاک ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :